فوٹیج بھی جاری کر دی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے شہر ولگوگریڈ میں ایک خاتون خودکش حملہ آور نے ٹرین سٹیشن پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جاری کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکاہوتے ہی آگ کا ایک بڑا گولہ سٹیشن کے ہال سے باہر نکلتا ہے اور ساتھ ہی ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں سے دھواں نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔ روس کی سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق خاتون خودکش حملہ آور نے ولگریڈ سٹیشن کے داخلی راستے پر تلاشی لینے والی مشین کے قریب اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا۔ واضح رہے کہ روس آئندہ سال فروری میں اسی علاقے میں سرمائی اولمپکس سوچی 2014ءکی میزبانی کررہا ہے۔ ویب سائٹ لائن نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا خاتون داغستان کی رہائشی تھی۔ نیویارک سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سلامتی کونسل نے حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔
نوائے وقت
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید