انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق حلب اور اس کے مضافاتی شہر”عندان” میں بیرل بموں سے کئے گئے، حملوں میں کم سے کم 94 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر باغیوں نے حلب میں الکندی ہسپتال پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ اسپتال سرکاری فوج کا اس علاقے میں اہم گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ حقوقی انسانی کیلئے شامی مبصر گروپ کے مطابق حلب کی القابون کالونی میں اسدی فوج نے بھاری توپ خانے اور جنگی جہازوں سے بھی گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ نیوز نیٹ ورک کے مطابق حمص میں سرکاری فوج کی حامی ملیشیا کے حملے میں دار کبیر کے علاقے میں زخمی ہونیوالے دو شہری چل بسے ہیں۔ دریں اثناء ایک دوسری پیشرفت میں برطانیہ نے شام کا ڈیڑھ سو ٹن کیمیائی اسلحہ اپنی سمندری حدود میں تلف کرنیکی اجازت دیدی ہے۔ لندن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام سے کیمیائی ہتھیار بحری جہازوں پر برطانیہ کی ایک بندرگاہ تک لائے جائیں گے جہاں اگلے مرحلے میں انہیں تلف کر دیا جائے گا۔
اردو ٹائمز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید