دنیا بھر میں امریکی ساکھ متاثر، شہری پریشان اور نالاں

ڈرون حملوں، توسیع پسندانہ پالیسیوں اور دیگر ممالک کے معاملات میں بے جا مداخلت کے باعث امریکہ کی طاقت اور اہمیت میں کمی،

50فیصد امریکی دیگر ممالک میں بے جا مداخلت سے نالاں، 70 فیصد امریکہ کی گرتی ہوئی ساکھ سے پریشان ہیں، سروے رپورٹ

واشنگٹن: (آن لائن) ایک امریکی ادارے کے سروے کے مطابق امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں دنیا میں اس سے بہت کم اہم اور طاقت ور کردار ادا کیا ہے جتنا وہ ایک دہائی قبل کر رہا تھا۔ سروے کے مطابق 70 فیصد امریکیوں کو لگتا ہے کہ امریکہ کی عزت کم ہوئی ہے۔ 50 سال میں پہلی مرتبہ 50 فیصد سے زائد امریکیوں نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہییے۔ 56 فیصد لوگوں نے حالیہ صدر براک اوباما کی خارجہ پالیسی کی تائید نہیں کی۔ اس سروے کے مطابق نصف سے زائد امریکی سمجھتے ہیں کہ امریکہ ایک دہائی قبل بحیثیت عالمی رہنما جتنا اہم اور طاقت ور کردار ادا کر رہا تھا اب ایسا نہیں ہے۔ امریکیوں کی ایسی رائے اس سے قبل 1974 میں دیکھنے میں آئی تھی۔ دس سال قبل صرف 20 فیصد لوگ ایسا سمجھتے تھے۔ دہشت گردی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر 50 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈرون حملوں سے امریکہ زیادہ محفوظ ہوا ہے جبکہ 30 فیصد لوگ افغان جنگ کو زیادہ فائدہ مند قرار دیتے ہیں۔ سروے کے مطابق صرف 17 فیصد امریکیوں کا کہنا تھا کہ امریکہ عالمی معاملات میں پہلے سے زیادہ اہم اور قوی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ امریکی عوام عالمی معاملات میں امریکہ کی مداخلت کم سے کم چاہتے ہیں۔ سروے میں 51 فیصد لوگوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کے مسائل حل کرنے کے لئے بہت کچھ کر چکا ہے۔ ریپبلیکن جماعت کے 53 فیصد حامیوں، ڈیمو کریٹس کے 46 فیصد حامیوں جبکہ 55 فیصد آزاد رائے رکھنے والوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہییے۔ امریکی عوام سوچتی ہے کہ امریکہ کو عالمی معاملات میں کم سے کم مخل ہونا چاہیے۔ سروے کا حصہ بننے والے افراد کی اکثریت کا ماننا تھا کہ امریکہ کو اسرائیل اور فلسطین کے تنازع میں زیادہ دخل نہیں دینا چاہییے۔ 36 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ اس معاملے میں واشنگٹن کی موجودہ مداخلت کافی ہے۔

ہماری ویب

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago

اسرائیل کا غزہ میں بےگھر افراد پر حملہ، ماں اور بچوں سمیت 6 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…

2 weeks ago

“کتاب و حکمت کی تعلیم” اور “معاشرے کی تزکیہ و اصلاح” رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں

قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…

2 weeks ago