Categories: پاکستان

سپلائی بند کرنے کے لئے ملک گیر مہم چلائیں گے: دفاع پاکستان کونسل

دفاع پاکستان کونسل نے ڈرون حملوں کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپی کے میں نیٹو سپلائی بند کرنے کی بات کررہے ہیں۔

ہم پورے ملک میںاس کے خلاف مہم چلائیں گے  کونسل کے  چیئرمین مولاناسمیع الحق نے کہاہے کہ  امریکہ کبھی نہیں چاہتاکہ پاکستان میں امن ہو،دفاع پاکستان کونسل 3سال سے یہ جدوجہد کررہی ہے کہ ڈرون حملے بندہونے چاہئیں اوراب جب طالبان کیساتھ مذاکرات صحیح سمت میں جارہے تھے توعین اس وقت ڈرون حملے کرکے مذاکرات کوسبوتاژ کیاگیاجوکہ ظالمانہ حملہ کیاگیااورمذاکرات کے سارے دعوے ایک حملے کی نذرہوگئے۔جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں شکست کھاچکاہے اورروس کی طرح امریکہ اور نیٹو فورسز افغانستان میں شکست سے دوچار ہو چکے ہیں ۔جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ مرکزی حکومت اورتمام صوبائی حکومتوں کاڈرون حملوں اورنیٹوسپلائی بند ہونے پرایک مؤقف ہوناچاہئے ۔ جنرل حمیدگل نے کہاکہ  لائن آف کنٹرول پراگر بھارت خلاف ورزی کررہاہے توامریکہ بھی پاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی کررہاہے،دونوں ایک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ان رہنمائوں نے کونسل کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اجلاس میں اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی سمیت دیگر علماء کرام بھی شریک ہوئے۔مولانا سمیع الحق نے جو جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر بھی ہیں ،کہاکہ حکومت ڈرون حملوں پرکیامؤقف اختیارکرتی ہے دفاع پاکستان کونسل حکومت کے فیصلے کاانتظارکررہی ہے اگرحکومت اس معاملے پرکوئی پیشرفت نہیں کرتی توپھردفاع پاکستان کونسل خود نیٹو سپلائی بندکرنے کیلئے ملک گیر مہم چلائیگی ۔ وزیراعظم  اگر حکومت کی طرف سے ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی بندہونے پرکوئی مؤقف سامنے نہیں آیا تو پھر ہمیں شک ہے کہ اس کافیصلہ حالیہ وزیراعظم دورے میں واشنگٹن میں تونہیں ہواہے ۔ ہم نارنمرودمیں پھنس گئے ہیں اس لئے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوجائیں اور ڈرون حملوں اورنیٹوسپلائی بندکرنے کیلئے ایک واضح پالیسی مرتب کریں ۔ دفاع پاکستان کونسل اورعمران خان مل کرکام کریں گے ۔  کونسل 2 سے 3دن میں اجلاس کریگی جس میں ڈرون حملوں اور بھارت کیساتھ لائن آف کنٹرول کے معاملات کے بارے میں پالیسی وضع کی جائیگی۔ ایک اور اے پی سی اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں ہے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی منورحسن نے کہاکہ دنیامیں امن کاسب سے بڑا دشمن امریکہ ہے اورتمام امت مسلمہ عراق ، افغانستان، فلسطین ،کشمیرمیں مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے حافظ سعیدنے کہاکہ پاکستان پرامریکہ نے ڈرون حملوں کے ذریعے جنگ مسلط کی ہے اوریہ بات دفاع پاکستان کونسل تین سال سے کہہ رہی ہے ۔ علاوہ ازیں کارکنوں سے گفتگو میں  سید  منورحسن نے کہا ہے کہ حکومت امریکی تابعداری چھوڑ کر اے پی سی میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی طرف بڑھے ،ملک میں افراتفری اور انتشار سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت امریکی خوف سے نکل کر خود ہی نیٹو سپلائی بند کرنے کا اعلان کردے ،حکومت نے قومی امنگوں کے خلاف امریکی سپلائی جاری رکھی تو ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا ہوگی۔ نیٹو سپلائی روکنے کے معاملے پر خود حکومت کے اندر اختلاف رائے پایا جاتاہے ۔

نوائے وقت

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago