مولانا عبدالحمید کے حوالے سے’پریس ٹی وی‘ میں شائع ایک رپورٹ کی تردید

ممتاز سنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے دفتر نے ایران کی انگریزی ٹی وی چینل پریس ٹی وی میں شائع رپورٹ کے دعووں کی تردید کی ہے جس میں مولانا عبدالحمید کے حوالے سے شام میں جاری خانہ جنگی پر رپورٹ نشر کی گئی ہے۔

خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق ایران کی سرکاری سیٹلائٹ ٹی وی چینل پریس ٹی وی نے چند دن پہلے ’انتہاپسندی اور تکفیر‘ کے موضوع پر مولانا عبدالحمید کا انٹرویو لیا تھا۔ مذکورہ ٹی وی نے اپنی تازہ رپورٹ میں جو جمعہ یکم نومبر دوہزار تیرہ کو شائع ہوئی، ایسا ظاہر کیا ہے کہ مولانا نے شام میں بشاراسد کے مسلح مخالفین کو تکفیری اور انتہاپسند قرار دیاہے حالانکہ مذکورہ انٹرویو میں حضرت شیخ الاسلام نے شام کا نام تک نہیں لیاہے۔

عالمی اتحاد برائے علمائے مسلمین کے رکن نے اپنی گفتگو میں عمومی انداز میں انتہاپسندی کی تنقید کرتے ہوئے کہاہے ’انتہاپسندی اور تکفیر‘ کوئی نئی چیز نہیں ہے، اسلام کی تاریخ میں ایسے عناصر گزرچکے ہیں اور شیعہ وسنی دونوں مسلکوں میں بعض لوگ اپنی غلط فہمی کی وجہ سے انتہاپسندی کے شکار ہوتے ہیں اور دوسرے مسلمانوں کی تکفیر کربیٹھتے ہیں۔

مہتمم دارالعلوم زاہدان کے دفتر نے اپنے بیان میں تمام ذرائع ابلاغ کو اصول صحافت اور اخلاق کی پاسداری کی ترغیب دیتے ہوئے میڈیا سے مطالبہ کیاہے جھوٹی خبروں اور غلط نسبتوں سے پرہیز کرے۔

یادرہے اس سے پہلے بھی بعض سرکاری ذرائع ابلاغ نے ذمہ دار سنی شخصیات کی باتوں کو اپنی مرضی کا رنگ دیکرغلط انداز میں شائع کیاہے جس پر علمائے کرام احتجاج کرچکے ہیں۔

دفترشیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے مطابق پریس ٹی وی سے مولانا کی گفتگو کے مکمل وڈیو دستیاب ہے جو دستاویزی شکل میں جلد ان کی ویب سائٹ پر شائع ہوجائے گا، ان شاءاللہ۔

AbdolHamid.net + SunniOnline.us

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago