Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کی بمباری، فائرنگ، حماس کے 4 کمانڈر شہید

اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ میں حماس کے 4 کمانڈر شہید ہوگئے جبکہ بارودی مواد کے دھماکے میں صہیونی فوج کے 5 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

دونوں طرف کے حکام نے گولہ باری اور جھڑپ کی تصدیق کردی ہے، ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوجی غزہ پٹی میں حماس کی طرف سے بنائی گئی سرنگ کو تباہ کررہے تھے کہ اسی دوران حماس کے جنگجوؤں سے جھڑپ ہوگئی،اکتوبر 2012 کے بعد سے اب تک کی یہ خونریز جھڑپ ہے،اسرائیلی فوج کے مطابق جمعرات کو رات گئے  یہودی فوجی  غزہ سے اسرائیل کو جانے والی سرنگ کو تباہ کررہے تھے کہ اچانک بارودی مواد سے دھماکا ہوا جس میں 5 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک مجاہد موقع پر ہی شہید ہوگیا، اسی دوران اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی غزہ کی پٹی میں ایک اور سرنگ پر بمباری کردی، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما ایک ٹنل میں چھپ کر اسرائیلی فوج پر حملے کی پلاننگ کر رہے تھے۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی توپ کا گولہ لگنے کی وجہ سے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈکے 4 مقامی کمانڈرز شہید ہوگئے،اسرائیلی فوج کے مطابق آپریشن کے پہلے مرحلے میں غزہ سے اسرائیل کی طرف جانے والی سرنگوں کو تباہ کیا جائے گا جس میں سے ایک پچھلے مہینے دریافت ہوئی ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق حماس کے کمانڈر خان یونس میں مشرقی سرحد کے ساتھ نگرانی کررہے تھے کہ جب ان پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔ 2 مجاہدین محمد القساس اور محمد دائود کی لاشیں مل گئی ہیں ۔ ایک مجاہد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں2 ہزار کے قریب حماس کے کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر کارکن مجاہدین کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے نعرے بازی کررہے تھے۔
حماس ٹی وی کے مطابق غزہ کی طرف سے اسرائیلی علاقے میں توپ کے 3گولے داغے گئے جس میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، حماس کے ترجمان سمیع ابو زہری نے اسرائیلی فوجیوں پر ہونے والے اس حملے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اسرائیل کو درد ناک سبق سکھایا گیا۔ حماس اسرائیل اور مصر کی طرف سے متعدد سرنگیں بند کرنے کی وجہ سے شدید دبائو میں ہے، مصر کی طرف سے ایک سرنگ بند کی جانے کی وجہ سے غزہ میں ایندھن کی کمی ہوگئی جس کی وجہ سے جمع’ کی صبح غزہ کا بجلی کا پلانٹ بند ہوگیا۔ دوسری طرف فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے کریک ڈائون کے دوران متعدد بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، فلسطینی شہریوں کے مکانات گرانے کے کئی نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے۔ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں نے ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر پتھرائو کیا۔ جواب میں اسرائیلی اہلکاروں نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago