Categories: مشرق وسطی

نئی جموریہ شام میں بشارالاسد لیڈر نہیں ہوں گے: ابراہیمی

شام کیلیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے الاحضر ابراہیمی نے مستقبل کے جمہوری شام میں بشارالاسد کا کوئی کردار نہ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ” امریکا اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بدولت بشارالاسد ناپسندیدہ اچھوت کے بجائے ایک شراکت دار کے طور پر سامنے آئے ہیں ، تاہم بشارالاسد نئے شام میں ایک لیڈر کے طور پر نہیں ہوں گے۔”

الاحضر ابراہیمی جو ان دنوں اپنے مشرق وسطی کے دورے کے آخری مرحلے پر شام میں ہیں، شام کے مسقبل کا تعین کرنے کیلیے متوقع جنیوا مذاکرات پر مختلف فریقوں کواعتماد میں لے رہے ہیں۔

وہ اس سے پہلے عرب لیگ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کر چکے ہیں اور مصر کی عبوری حکومت سے بھی ، اب شام میں موجود بشار رجیم اور ان کے مخالف دھڑوں سے مل رہے ہیں۔

شام پہنچنے کے مرحلے پر پیرس کے ایک ویب سائٹ پر ان کا انٹرویو شائع ہوا ہے ۔ جس میں انہوں نے کہا ہے” بشارالاسد کو نئے تعارف کے حامل ملک شام میں اقتدار کی منتقلی کیلیے کردارادا کرنا ہو گا مگر ایک لیڈر کے طور پر نہیں۔”

ادھر شام میں بشارالاسد کے قریبی لوگ انہیں بہر حال 2014 میں متوقع صدارتی انتخاب کیلیے بھی امیدوار کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اس حوالے سے خود بشارلاسد بھی کافی پر امید ہیں ۔

تاہم ابراہیمی کا کہنا ہے کہ ” تاریخ کا سبق یہ ہے کہ ایک بحران کے خاتمے کے بعد کوئی واپس نہیں آتاہے۔ اس لیے بشارالاسد کو اپنے والد حافظ الاسد کی طرح عبوری سیٹ اپ کیلے کردار ادا کرنا چاہیے۔”

دوسری جانب شام کی اپوزیشن بھی بشارالاسد کے اقتدار میں رہنے کی صورت میں جنیوا کانفرنس میں جانے کو تیار نہیں ہے۔ شام کی 19 اسلامی تنظیموں نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ ”اپوزیشن میں سے جوکوئی جنیوا امن کانفرنس میں جائے گا غدار سمجھا جائے گا۔”

الاحضر ابراہیمی کا مزید کہنا تھا” جنیوا امن کانفرنس ایک آغاز ہو گی اس لیے ہمیں امید ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اس کانفرنس کے لیے ایک نمائندے اور نمائندگی پر متفق ہو جائیں گی۔”

اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے ابراہیمی نے کہا ” ہم اپنے آپ کو دھوکہ نہیں دینا چاہتے ، جنیوا امن کانفرنس میں پوری دنیا کو نہیں بلایا جاسکتا تاہم جس کو شامل کرنا ضروری ہو گا کیا جائے گا۔”

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago