نیروبی کے اہم خریداری مرکز پر حملہ، 60 ہلاک

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں طبقہ امراء کے لیے اہم سمجھی جانے والی مارکیٹ میں مبینہ دہشت گردوں نے کارروائی کر کے 60 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں چار افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد موقع پر فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مقامی لوگوں سے کہا گیا ہے کہ علاقے کو دہشت گردوں سے خالی کرا لیے جانے تک دور رہیں۔ تاکہ دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آنے سے محفوظ رہ سکیں۔
فوری طور پر حملہ آوروں کی اس کارروائی کے مقاصد کا تعین نہیں ہو سکا ہے، ایک عالمی خبرساں ادارے کے موقع پر پہنچنے والے نمائندے کا کہنا کہ سکیورٹی اہکاروں نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔
پولیس سربراہ ڈیوڈ کیمیاو کا کہنا ہے ہمارے افسران موقع پر موجود ہیں اور ان حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ابھی علاقے کے اندر ہی ہیں، تاہم عام شہریوں کے تحفظ کی خاطر احتیاط برتی جارہی ہے کہ کسی معصوم کو نقصان نہ ہو۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago