Categories: مشرق وسطی

عراق میں پر تشدد واقعات، 69 افراد ہلاک

عراق میں ہفتے کے روز اہل تشیع افراد کے ایک جنازے میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر حملوں میں بھی 12 افراد مارے گئے۔

عراق میں پڑے پیمانے پر آپریشنز کے باوجود تشدد کی کارروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ عسکریت پسند شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
بغداد کے شمال میں واقع صدر شہر میں دو بم دھماکے تقریباً شام 5:30 بجے ہوئے جسکے نتیجے میں کم از کم 57 افراد ہلاک جبکہ 120 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
افسران کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ اس وقت ہوا جب دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کو خود کش بمبار نے دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرا بم یا تو گاڑی میں موجود تھا یا پھر یہ ایک کار بم دھماکہ تھا۔
القاعدہ سے منسلک سنی عسکریت پسند گروہ اکثر عراق میں مقیم شیعہ کمیونیٹی کو ہدف بناتے ہے۔
عراق میں رواں سال متعدد فرقہ وارانہ حملے ہوچکے ہیں جسکے باعث 2006 اور 2007 جیسے فرقہ وارانہ فسادات پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
یہ دھماکہ اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ایک سنی مسجد کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد مارے گئے تھے۔
اس کے علاوہ دیگر مختلف واقعات میں 12 افراد بشمول دس عراقی سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ 540 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سال 4300 ہلاکتیں پیش آئی ہیں ۔

ڈان نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago