Categories: مشرق وسطی

ایران میں چھ کرد اور عرب باشندوں کی پھانسی پر لٹکا دیا گیا

ایران میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق تہران کی اعلیٰ عدالتوں کے حکم پر صوبہ کردستان کےاہل سنت والجماعت مسلک کے چار سماجی کارکنوں اور جنوب مغربی عرب اکثریتی صوبہ اہواز کے دو شہریوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے۔

انسانی حقوق اداروں کے مطابق ایران کی اعلیٰ عدالت کے حکم پر صوبہ کردستان میں اہل سنت مسلک کی چار سرکردہ شخصیات جمشید دہقانی، ان کے بھائی جہانگیر دہقانی، حامد احمدی اور کمال مولائی کو حال ہی میں پھانسی دی گئی ہے۔
درایں اثناء انسانی حقوق کی عالمی تنظیم “ایمنسٹی انٹرنیشنل” نے ایک بیان میں محروسین کو ظالمانہ انداز میں پھانسی پر لٹکانے کے ایرانی طرزعمل پر کڑی تنقید کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ تہران حکام نے عرب اور کرد باشندوں کو “فساد فی الارض” کے الزام کے تحت حراست میں لیا اور انہیں حراستی مراکز میں اذیتیں دی گئی ہیں، نیم مردہ حالت میں ان کی پھانسی کے احکامات لے کرانہیں قتل کردیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پھانسی پانے والے چاروں کرد باشندے ایرانی حکومت کے مقرب ایک سنی عالم دین کے قتل میں ملوث تھے تاہم “ایمنسٹی” نے ایرانی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ چاروں افراد کو “مقرب شخصیت” کے قتل سے قبل حراست میں لیا گیا تھا۔
کردستان کے سنی مسلمانوں کو پھانسی دینے کے کچھ دیر بعد عرب اکثریتی صوبہ اہواز کے دو شہریوں علی جبیشاط اور یاسین موسوی کو”فساد فی الارض” کے جرم موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
اھواز میں ایک مقامی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ محروسین سے وحشیانہ تشدد کے ذریعے الزامات کے اعترافات کرائے گئے تھے۔ پھانسی پرعمل درآمد سے قبل انہوں نے جبری بیانات لینے کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago