Categories: مشرق وسطی

دمشق کے نواح میں شامی فوج اور انقلابیوں میں شدید جھڑپیں

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں صدر بشار الاسد کی وفادار فوج اور انقلابیوں کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں۔

سرکاری فوج کو اپنی حامی شبیحہ ملیشیا کی مدد حاصل ہے اور وہ انقلابیوں کے خلاف ٹینکوں کا بھی استعمال کر رہی ہے۔
لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق دمشق کے شمالی علاقے برزہ میں جمعہ کو انقلابیوں اور سرکاری فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی چھڑ گئی ہے اور شامی فوج نے وہاں ٹینکوں سے گولہ باری کی ہے۔اس علاقے میں شامی صدر کے علوی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ملیشیا بھی انقلابیوں کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ نبرد آزما ہے۔

انقلابیوں اور اسدی فوج میں دمشق کے جنوبی علاقے میں بھی لڑائی ہورہی ہے اور اس علاقے کے بعض حصے گذشتہ کئی ماہ سے جاری لڑائی کے نتیجے میں ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ آبزرویٹری کی اطلاع کے مطابق دمشق کے علاقے الجبر دوبارہ جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ اس علاقے میں انقلابیوں نے اپنی متعدد محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں۔
درایں اثناء شام کے جنگی طیاروں نے دمشق کے مشرق میں واقع علاقے عین طرمہ اور جنوب مغرب میں واقع شہر درعا میں تازہ بمباری کی ہے۔ شامی فوج گذشتہ کئی ماہ سے دارالحکومت اور اس کے نواحی علاقوں میں صدر بشارالاسد کے خلاف مسلح بغاوت کو کچلنے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہے لیکن وہ اب تک سخت جان انقلابیوں کی بغاوت کو فرو کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔
اسدی فوج اور انقلابیوں کے درمیان جاری لڑائی کے نتیجے میں عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ وہ متحارب فوجوں کی گولیوں کا نشانہ بھی بن رہے ہیں اور ان کے گھربار سرکاری فوج کی بمباری میں ملبے کا ڈھیر بن رہے ہیں۔
شامی فوج نے اس وقت داریا کے نزدیک واقع انقلابیوں کے مضبوط گڑھ معظمیۃالاسلام کا محاصرہ کررکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندان خواتین اور بچوں سمیت مقید ہوکررہ گئے ہیں۔ حکومت مخالف شامی نیٹ ورک کی اطلاع کے مطابق ”اس علاقے میں روزانہ ہی بمباری کی جارہی ہے اور کھانے پینے کی اشیاء کم یاب ہوگئی ہیں”۔ادلب اور حلب سے بھی لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں اور انقلابیوں نے ایک ائیرپورٹ پر حملہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago