امریکی خفیہ سروس نے بتایا ہے کہ منگل کو وائٹ ہاؤس کی ڈاک کی سکریننگ کے دوران اس مشتبہ پارسل کا پتا چلا تھا۔گذشتہ روز ہی ایک امریکی سینیٹر راجر وکر کو بھی مہلک زہریلے مواد والا خط موصول ہوا تھا۔
سیکرٹ سروس کے ترجمان ایڈون ڈونووان نے بتایا ہے کہ ان کی ایجنسی اس خط کو بھیجنے والے کا سراغ لگانے کے لیے امریکی کیپیٹل پولیس اور وفاقی ادارہ تحقیقات (ایف بی آئی) کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔واضح رہے کہ خفیہ ایجنسی صدر اور ان کے خاندان کی حفاظت پر مامور ہے۔
بوسٹن میں سوموار کو میراتھن دوڑ کے شرکاء پر بم حملوں کے بعد سے واشنگٹن اور دوسرے شہروں میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ان بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور ایک سو ستر زخمی ہوگئے تھے۔
یادرہے کہ قبل ازیں امریکا پر 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد بعض ارکان کانگریس اور صحافیوں کو مہلک زہریلے مواد انتھراکس کے پراسرار پارسل بھیجے گئے تھے۔انتھراکس سے لاحق ہونے والی بیماری کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے تھے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…