بوسٹن دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں، طالبان

تحریک طالبان پاکستان نے امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والے دھماکوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی شہر بوسٹن ہونے والی تاریخی میراتھن میں دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 144 زخمی ہوگئے ہیں، کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
منگل کو پاکستانی طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ امریکا ہمارے حملوں کا ہدف ہے لیکن بوسٹن میں ہونے والے حملوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں جہاں کہیں بھی موقع ملا ہم امریکیوں کو نشانہ بنائیں گے۔
اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی طالبان نے اس سے قبل 2010ء میں ٹائمز اسکوائر پر ہونے والے بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کی ذمے داری قبول کی تھی۔
ان حملوں کے بعد نیو یارک سے لاس اینجلس تک سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی جس سے 11/9 کے حملوں کی یاد تازہ ہوگئی تھی۔
تحریک طالبان پاکستان کو ایک انٹرنیٹ وڈیو میں یکم مئی 2010 کو نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہونے والے کار بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور ان دھماکوں کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری فیصل شہزاد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
بعد ازاں تحریک طالبان پاکستان نے شہزاد کو ٹریننگ دینے یا اس سے کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کر دیا تھا۔
شہزاد نے اپنے ٹرائل کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے طالبان کے ساتھ 40 دن گزارے اور اس دوران بم بنانے کی تربیت لی تھی لیکن امریکا واپس آنے پر انہوں نے اکیلے ہی بم دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
اس کے علاوہ انہیں ایک وڈیو میں ٹی ٹی پی کے کمانڈر حکیم اللہ محسود کے ساتھ بیٹھے ہوئے دکھایا گیا تھا جس میں طالبان کمانڈر نے اہم امریکی شہروں کو نشانہ بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

ڈان نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago