Categories: مشرق وسطی

شامی عالم دین ‘البوطی’ پر حملے کی ویڈیو جاری

شامی رضاکاروں کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں سرکردہ شامی عالم دین شیخ محمد سعید رمضان البوطی پر قاتلانہ حملے کا عین وہ لمحہ دیکھا جا سکتا ہے جب انہیں گزشتہ مارچ دمشق کی ایک مسجد میں نشانہ بنایا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردہ اس ویڈیو میں شیخ البوطی کو مسجد میں کرسی پر بیٹھے تقریر کرتے دیکھا جا سکتا ہے کہ اسی دوران زوردار دھماکے کی آواز آتی ہے اور منظر دھندلا جاتا ہے۔
دھماکے کے بعد امام البوطی اپنا عمامہ سنبھالتے ہوئے لمحے بھر کو سیدھا ہوتے ہیں اور اسی دوران حاضرین میں سے دو افراد ان کی مدد کو لپکتے ہیں۔ اگلے منظر میں علامہ البوطی کے سر اور منہ اور خون بہتا دیکھا جا سکتا ہے اور وہ گرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
اس ویڈیو کی صحت کے بارے میں العربیہ کسی دوسرے آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں کر سکا۔ حملے میں علامہ البوطی کے انتقال کے بعد ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ سنی عالم دین کا انتقال خودکش حملے میں ہوا ہے۔ تاہم ویڈیو کے بعد قیاس آرائیوں کے سلسلے میں تیزی آ گئی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ بشار الاسد حکومت سے ہمدردی رکھنے والے چراسی سالہ عالم دین بم دھماکے میں نہیں بلکہ فائرنگ کر کے قتل کئے گئے۔
علامہ البوطی تاریخی جامعہ امویہ میں ہفتہ وار خطبہ دیتے تھے جنہیں شامی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جاتا رہا ہے۔ مرحوم عالم دین ٹی وی پر ایک مذہبی پروگرام بھی میں بھی باقاعدگی سے شرکت کرتے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago