امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ایران میںمنگل کی شام 04:22 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکاڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز بشہیر سے 90 کلو میٹر دور کاکی میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
بوشہر کے گورنر فریدون حسن واند نے بتایا کہ زلزلے کے باعث 37افراد ہلاک اور 850 سے زائد زخمی جب کہ 200 خاندان اور 700 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا تاہم بوشہر میں واقع ایٹمی پلانٹ کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور وہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں ریسکیوٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں تاہم اندھیرے کی وجہ سے انہیں امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کئے گئےجس کے بعد عمارتوں کو خالی کرالیا گیا تاہم زلزے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ایران میں آنے والے دو زلزلوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 3 ہزار زخمی ہوگئے تھے۔
ایرانی شہر بام میں 2005 میں آنے والے زلزلے سے 25 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ایجنسیاں
مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام
ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا
مفاہمتی معاہدے پر دستخط سے ایرانی عوام خوش ہیں / ایک خوشحال اور بہتر ایران…
کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…
زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…
مولانا مفتی محمدقاسم بنیکمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام