میانمار:مسلم اسکول میں آتشزدگی سے13 بچےجاں بحق

میانمار کے دارالحکومت ینگون میں مسجد سے ملحقہ مسلمانوں کے ایک اسکول میں آتشزدگی کے باعث 13 بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

مقامی پولیس نے آتشزدگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ واقعہ منگل کی شب 02:40 منٹ کے قریب پیش آیا۔
حکام کاکہنا ہے کہ مسجد سے ملحقہ مدرسے کی عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جہاں  75 یتیم بچوں کو رکھا گیا تھا۔
حکام نے بتایا ہےکہ آگ لگنے سے جھلسنے والے 13 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ عمارت میں موجود دیگر بچے پولیس کی جانب سے دروازہ توڑے جانے پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ میانمار میں ان دنوں مسلم کش  فسادات برپا ہیں جن کے نتیجے میں اب تک50 سے زائد مسلمان جاں بحق اور ہزاروں  بے گھر ہوگئے ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ  فسادات کا شاخسانہ نہیں ہے۔

 

دی نیوز ٹرائب

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

52 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago