ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ننگرہار پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پہلے ایک حملہ آور نے کار بم دھماکا کیا جبکہ دیگر 2 نے پولیس ہیڈ کواٹرز کے اندر داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ باقی 4 پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، حملہ آوروں کی کارروائی میں 5 پولیس افسر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نشانہ افغان پولیس کو تربیت دینے والے غیر ملکی اور اسرائیلی ٹیچر تھے۔ طالبان ویب سائٹ کے مطابق اس کارروائی میں 55 افغان اہلکار اور 15 غیرملکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی پریس ٹی وی نے رپورٹ شائع کی ہے کہ صوبہ ہلمند میں ایک کاربم دھماکے کے نتیجے میں چالیس سے زائد غیرملکی فوجی ہلاک وزخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر آسڑیلیا نے رواں سال کے آخرتک افغانستان سے فوجی نکالنے کا اعلان کردیا ، جنوبی علاقے میں اہم فوجی اڈہ افغان فورسز کے حوالے کردیا جائے گا۔
آسڑیلوی دفاعی وزیر اسٹیفن اسمتھ کے مطابق افغان کمانڈرز اورآسٹریلیا ترین کوٹ میں کثیرالملکی اتحادی اڈہ اور ارزگان میں نیٹو کی ائیر بیس کو اس سال کے آخرتک بندکر دی جائے گی۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید