Categories: اسلام

دعائیں

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم ؐنے فرمایا کہ جب فجر کی نماز پڑھ لو تو نماز فجر کے بعد تین مرتبہ یہ کلمات اپنی دنیا کے لئے پڑھ لیا کرو :۔
سُبْحَانَ اَللّہِ الْعظِیْمِ ط وَبِحَمْدِہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَِّا بِاللّہ :۔
تو اللہ تعالیٰ تجھے چار بیماریوں سے نجات عطا فرمائیں گے (جزام ) (کوڑھ) جنون (پاگل پن)اندھا پن اور فالج اور اپنی آخرت کے لئے یہ دعا پڑھا کرو۔
اَلَّھُمَّ اِھْدِنِی مِنْ عِنْدِکَ وَاَفِضْ عَلَیَّ مِنْ فَضْلِکَ وَاَسْبِغْ عَلَیَّ مِنْ رَحْمَتِکَ وَاَنْزِلْ عَلَیَّ مِنْ بَرَکَاتِکَ:۔
اے اللہ مجھے وہ ھدایت دے جو تیری خاص ھدایت ہو اور میرے اوپر وہ فضل بہادے جو تیرا خاص فضل ہو ااور مجھ پر اپنی رحمت کامل فرما اور اپنی برکتیں نازل فرما قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے جو اس دعا کو قیامت کے روز لے کر آئے گا یعنی جو پابندی سے پڑھتا رہے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے چار دروازے جنت کے کھول دیں گے جس میں سے چاہے داخل ہو جائے۔

(تمام برے امراض سے حفاظت کی دعا)
اَلَّھُمَّ اِنِیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ الْبَرْصِ وَالْجَنُوْنِ والْجُذَامِ وَسیِّءِ الْاَسْقَامِ :۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ؐ یہ دعا مانگا کرتے تھے کہ جس کا ترجمہ یہ کہ اے اللہ میں آپکی پناہ چاہتا ہوں برص سے پاگل پن سے کوڑھ سے اور تمام برے امراض سے۔

(خیروعافیت کے لئے دعا)
اَلَّھُمَّ اِنِیْ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی دِینِیْ وَ دُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ۔
اے اللہ میں آپ سے معافی مانگتا ہوں اور عافیت مانگتا ہوں اپنے دین میں اور دنیا میں اور اپنے گھر والوں کی اور اپنے مال کی (صحت و عافیت کے لئے دعا)
اَلَّھُمَّ عَافِنیْ فیْ بَدَنِی اَلَّھُمَّ عَافِنیْ فِیْ سَمَعِی اَلَّھُمَّ عَافِنیْ فیْ بَصَرِیْ لَااِلہ َ اِلَّا اَنْتَ۔الہی مجھ کو میرے بدن میں عافیت دے الہی مجھ کو میرے سننے میں عافیت دے الہی مجھ کو میرے دیکھنے میں عافیت دے تیرے سوا کوئی لائق عبادت نہیں۔
یَااَللّہُ یَارَحْمانُ یَارَحِیْمُ اِیَّۤاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّّاکَ نَسْتَعِیْنْاول آخر درود شریف ١٠١ مرتبہ

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago