Categories: مشرق وسطی

حمص: شامی باغیوں کا بابا عمرو کالونی پر کنٹرول کا دعویٰ

شامی باغیوں نے وسطی شہر حمص کے علاقے بابا عمرو کالونی پر اتوار کو علی الصباح اچانک حملے کے بعد کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔
حمص کے اس علاقے پرشامی فوج نے گذشتہ سال خونریز لڑائی کے بعد قبضہ کر لیا تھا اور اس کے ساتھ جھڑپوں میں سیکڑوں باغی جنگجو مارے گئے تھے۔
لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا ہے کہ ”آج علی الصباح باغی جنگجوؤں نے بابا عمرو پر اچانک دھاوا بول دیا تھا اور وہ اس کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں”۔
باغی جنگجوؤں پر مشتمل جیش الحر سے رابطہ رکھنے والے ایک کارکن عمر نے بتایا کہ ”باغی جنگجو رات کے وقت کالونی کے اندر داخل ہوگئے تھے اور اس کے بعد انھوں نے فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا”۔
یاد رہے کہ حمص کے اس علاقے پر صدر بشار الاسد کی فوج نے گذشتہ سال مارچ میں وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد مارے گئے تھے اور باغی جنگجوؤں نےجدید اسلحے سے لیس شامی فوج سے شکست کھانے کے بعد اس علاقے کو خالی کر دیا تھا۔ شامی صدر 27 مارچ 2012ء کو اپنے فوجیوں کی فتح کے بعد سرکاری ٹی وی پر نمودار ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق شامی فوج کا حمص کے 80 فی صد علاقے پر کنٹرول تھا۔ اس نے کئی روز قبل باغیوں کے زیر قبضہ خالدیہ اور دوسرے علاقوں پر کنٹرول کے لیے کارروائی شروع کی تھی اور اس دوران ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں سے بھی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی تھی۔
رامی عبدالرحمان کے بہ قول شامی فوج نے حمص کے دوسرے علاقوں اور خاص طور پر خالدیہ پر کنٹرول برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کر رکھی تھی اور باغیوں نے اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بابا عمرو پر اچانک حملہ کر دیا تھا اور پھر انھوں نے اس کا کنٹرول سنبھال لیا۔باغیوں کے بابا عمرو کالونی پر باغیوں کے حملے کے ردعمل میں شامی فوج کی فوری طورپر کسی کارروائی کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago