Categories: پاکستان

دو شرابی دوستوں کی تکرار لاہور واقعہ کا سبب بنی

پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے شہر لاہور میں 2 شرابی دوستوں کے درمیان تکرار کے بعد توہین رسالت کا واقعہ پیش آیا جس نے مسلم برادری کو مشتعل کردیا جس کا نتیجہ مسیحیوں کے درجنوں گھروں کی تباہی کی صورت میں نکلا۔
یہ بات عینی شاہدین اور پولیس ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔
خاکروب کا کام کرنے والے 26سالہ نوجوان ساون مسیح کو دو روز قبل یعنی جمعہ کے روز اس کے مسلم دوست شاہد عمران کی جانب سے توہین رسالت کی شکایت درج کروانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، اس گرفتاری کے بعد علاقے سے مسیحی افراد کسی ممکنہ اشتعال کے سبب چلے گئے تھے۔
جوزف کالونی کے سینئر پولیس عہدیدار ملتان خان کے مطابق ساون مسیح اور شاہد عمران کئی برسوں سے دوست ہیں۔
ملتان خان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں دوست ہر شام اکھٹے بیٹھ کر مے نوشی کرتے رہے ہیں، گزشتہ ہفتے بدھ کے روز ان دونوں کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوگئی، جس کے نتیجے میں مشتعل ہو کر ساون مسیح نے توہین رسالت پر مبنی الفاظ بول دیے۔
مقامی رہائشی الطاف مسیح کا کہنا ہے کہ دونوں دوستوں کے درمیان شراب نوشی کے دوران مذہبی معاملات پر شروع ہونے والی معمولی  بحث تلخ جملوں کے تبادلے میں تبدیل ہوگئی۔
دی نیوز ٹرائب کےنمائندے کے مطابق پاکستان میں توہین رسالت سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے اور ملزم پر جرم ثابت ہونے اور عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے باوجود فیصلوں پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے عوام خود قانون ہاتھ میں لینے لگے ہیں۔
ادھر پنجاب پولیس کی ترجمان نبیلہ غضنفر کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر ملتان خان سمیت 4 سنیئر پولیس عہدیداران کو ان کی جگہوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مشتعل ہجوم نے جوزف کالونی میں دھاوا بول کر 150 سے زائد گھروں کو جلا دیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دی نیوز ٹرائب

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago