ضمانت کی خلاف ورزی کرنے پر ابو قتادہ گرفتار

لندن پولیس نے سخت گیر مبلغ ابو قتادہ کو ان کی جانب سے میبنہ طور پر ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔
ان کی گرفتاری برطانوی حکومت کی جانب سے انہیں ملک بدر کرنے کی نئی کوشش سے چند روز پہلے عمل میں آئی ہے۔
یو کے بارڈر ایجنسی کے حکام نے ابو قتادہ کو لندن کی انسدادِ دہشتگردی پولیس کے چھاپے کے ایک روز بعد جمعے کو گرفتار کیا۔
برطانوی حکومت ابو قتادہ کو ایک جج کی جانب سے برطانیہ میں رہنے کی اجازت دینے کے فیصلے کو ختم کروانے کے لیے پیر کو کورٹ آف اپیل سے رجوع کرے گی۔
برطانیہ کی سیکرٹری داخلہ ٹریسا مے ابو قتادہ کو برطانیہ میں رہنے کی اجازت دینے کے فیصلے کو کورٹ آف اپیل کے تین ججوں کے سامنے چیلنج کریں گی جس کی صدارت لارڈ ڈائسن کریں گے۔
برطانوی دفترِ خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یو کے بارڈر ایجنسی نے باون سالہ ابو قتادہ کو مبینہ طور پر ان کی جانب سے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا۔
خیال رہے کہ سپیشل امیگریشن اپیل کمیشن نے ابو قتادہ کی ضمانت کے حوالے سے سخت شرائط عائد کر رکھی ہیں۔
ترجمان کے مطابق سپیشل امیگریشن اپیل کمیشن ابو قتادہ کے کیس پر جلد از جلد غور کرے گی۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن کے شمال مغرب میں واقع ایک رہائشی ایڈریس، لندن کے مغرب میں رہائشی ایڈریس اور لندن کے شمال مغرب میں ایک بزنس ایڈریس پر تلاش مکمل کر لی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ابو قتادہ جن کا اصل نام ابو عثمان ہے، یورپ میں سب سے زیادہ با اثر اسلامی مبلغوں میں سے ایک ہیں اور وہ جہادیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ برطانوی جج انہیں ایک خطرناک شخص قرار دے چکے ہیں۔
ان کے خلاف برطانیہ میں کبھی مقدمہ نہیں چلایا گیا، لیکن انہیں بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا گیا ہے اور ایک کنٹرول آرڈر کے تحت ان کی حرکات و سکنات کو محدود کیا گیا ہے۔
ابو قتادہ سنہ انیس سو ترانوے میں دو مرتبہ ٹارچر سہنے کے بعد اردن سے فرار ہو کر برطانیہ آ گئے تھے۔

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago