Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی نشانچی کی گن کی نشست میں فلسطینی بچے کی تصویر کا نیا سکینڈل

نہتے فلسطینیوں کو ایذا پہنچا کر طمانیت حاصل کرنے کی تربیت پانے والے ایک اسرائیلی فوجی نے اپنی ذاتی شوٹنگ گن کی نشست کے عدسے میں بطور ہدف نظر آنے والے نہتے فلسطینی بچے کی تصویر بنا کر اپنے اور آئے روز ایسے اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی صہیونی فوج پر تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تصویر میں اسرائیلی فوج کے ماہر نشانچی کی بندوق کی نشست کے عدسے میں دنیا و ما فیھا سے بے خبر فلسطینی بچے کا سر نظر آ رہا ہے۔ یہ بچہ فوجی کی جانب پشت کر کے بیٹھا ہے اور اسے خبر نہیں کہ اس کی بے بسی اور معصومیت کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے والا شوقین صیاد خود کتنے بڑی آزمائش سے دوچار ہونے جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوجی نے اپنی حماقت کی مجسم تصویر کی تشہیر کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘انسٹاگرام’ پر اسے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں شیخی بگھارنے کی خاطر پوسٹ کر دیا۔ آن ہی آن میں یہ تصویر دنیا بھر کے سماجی نیٹ ورکس پر زیر بحث آنے لگی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونی فوجی کے اس ‘شاہکار’ کی مذمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ ہر ذی ہوش اور باضمیر شخص نے اس تصویر پر اپنا مذمتی تبصرہ دیکر اسرائیلی فوج کو اس بات پر مجبور کر دیا کہ وہ اس غیر ذمہ دار فوجی کے خلاف انضباطی کارروائی کا اعلان کرے۔

‘بریکنگ دی سائلنس’ نامی تنظیم نے صہیونی فوجی کی پوسٹ کردہ تصویر اور سن 2003ء میں بنائی جانے والی ایسی ہی متعدد تصاویر کی شدید مذمت کی۔ ان تصاویر کی نمائش اسی تنظیم کے پلیٹ فارم سے منعقد کی جا چکی ہے۔ انجمن نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں دونوں تصاویر کے درمیان موازنہ کیا ہے۔

تصویر کے بعد سامنے والے ردعمل سے خائف ہو کر اسرائیلی فوجی نے نہ صرف اپنے اکاؤںٹ سے تصویر بلکہ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ ہی ختم کر دیا ہے، تاہم اس دوران اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس اسکینڈل کے منفی مضمرات سے بچنے کے لئے روایتی مذمتی بیان داغتے ہوئے کہا کہ اس فعل کا ارتکاب کرنے والے فوجی کو چودہ دن کے ریمانڈ پر مزید تفتیش کے لئے کوارٹر گارڈ بھیج دیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago