کانگریس سے اپنے سالانہ خطاب میں بارک اوبامہ نے کہا کہ جنگ کی دہائی کے بعد ہمارے تمام فوجی امریکا واپس آرہے ہیں،2014 کے اوائل تک 34 ہزار فوجی واپس بلائیں گے، 2014 تک افغانستان میں جنگ ختم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے دہشتگردوں کے خلاف براہ راست کارروائی کریں گے جو امریکا کیلئے خطرہ ہیں ، القاعدہ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام اتحادیوں سے مل کر کام کریں گے، امریکی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والوں کے مشکور ہیں۔
اوبامہ کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام اگرچہ متنازعہ ہے تاہم اس تنازعے کوسفارتی طریقے سے حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔امریکہ خودمختار افغانستان چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ بحال ہورہی ہے، ٹیکس اصلاحات کی وجہ سے خسارے پر قابو پالیا ہے۔
نیوز ٹرائب
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید