Categories: عالم اسلام

صومالیہ: موغادیشو میں صدارتی محل کے سامنے خودکش حملہ

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں صدارتی محل کے قریب ایک خوکش بمبار نے منگل کے روز خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
صدارتی محل کے ایک گارڈ کے مطابق دھماکا صومالی وزیر اعظم کے سیکرٹریٹ اور ایتھوپیئن سفارتخانے کے درمیان والی دیوار کے قریب کیا گیا۔ صدارتی محل اسی کمپاؤنڈ میں ہے جہاں دونوں عمارتیں واقع ہیں۔

خودکش حملے میں چھے افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ صومالی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تمام ہلاکتیں وزیر اعظم عبدی فرح شیردون کے دفتر کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں ہوئیں۔

جائے وقوعہ کے قریب موجود صومالی عہدیدار عبدالقادر علی نے بتایا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے دھماکے میں مرنے والے چھے افراد کی لاشیں انھوں نے خود دیکھی ہیں۔ لاشیں بری طرح مسخ ہو چکی تھیں اور جسمانی اعضاء کمپاؤنڈ کی دیوار کے آس پاس پڑے تھے۔


ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

52 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago