شیخ الازہر: ایرانی اہل سنت کو مکمل حقوق دیے جائیں

عالم اسلام کے اہم ترین دینی ادارہ جامعۃ الازہر کے شیخ اعظم ڈاکٹر احمد الطیب نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران ایرانی اہل سنت کی دینی و تعلیمی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

قاہرہ سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق شیخ احمد الطیب نے جمعرات دس جنوری کی میٹنگ میں ایرانی وزیرخارجہ علی اکبر صالحی سے کہا ہے: میں اللہ اور اس کے بندوں کے سامنے جوابدہ ہوں، دنیا کے کونے کونے سے مظلوم مسلمانوں کی خبریں مجھے ملتی ہیں، ایران میں رہنے والے ہمارے سنی بھائیوں کی خبریں اور رپورٹس مجھے مسلسل موصول ہوتی رہتی ہیں۔ وہ سخت مشکلات سے دوچار ہیں، انہیں مکمل حقوق ملنے چاہییں۔

انہوں نے مزیدکہا: اہل سنت کو ان کی مخصوص فقہ اور ثقافتی آداب کے مطابق رہنے کی اجازت ہونی چاہیے جیسا کہ اسلامی شریعت اور عالمی قوانین سے بھی یہی بات معلوم ہوتی ہے۔

مسٹر صالحی کو مخاطب کرکے الازہر کے شیخ نے کہا: ایرانی حکام کو میرا پیغام پہنچائیں کہ برادر ملک بحرین کے امور میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے چوٹی کے شیعہ علماء و مراجع سے مطالبہ کیا واضح الفاظ میں صحابہ کرام خاص کر حضرت ام المؤمنین عایشہ صدیقہ اور خلفائے ثلاثہ رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی کو حرام قرار دیدیں۔ صحابہ کرام کی شان میں گستاخی سے فرقہ واریت کو فروغ ملتی ہے جو مسلمانوں کیلیے خطرناک ہے۔

‘دو سالوں سے میں مسلسل شیعہ علماء سے مطالبہ کرتا رہتاہوں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی کو حرام قرار دیدیں، لیکن اب تک کوئی مفید جواب موصول نہیں ہواہے،‘ شیخ الطیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ شیخ الازہر سے مل کر مجھے خوشی ہوئی، ان کے نصائح کو میں نے نوٹ کیاہے۔

صالحی نے مسلمانوں کے اتحاد و بھائی چارہ پر زور دیا۔

یاد رہے ایرانی اہل سنت کے سرکردہ علمائے کرام اور رہنما امتیازی سلوک کا شکوہ کرتے رہتے ہیں۔ مہتمم دارالعلوم زاہدان مولانا عبدالحمید نے کئی مرتبہ ایرانی حکام سے مطالبہ کیا ہے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں اور سرکاری و غیرسرکاری میڈیا میں اہل سنت کی مقدسات کی توہین و گستاخی کا سلسلہ بند کیاجائے۔  

تہران و اصفہان سمیت متعدد بڑے شہروں میں سنی باشندوں کو مسجد یا مدرسہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ تین سالوں سے تہران میں کرایے پر لیے گئے مکانات میں عیدین کی نماز قائم کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

قاہرہ

سنی آن لائن+خبررساں ادارے

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

4 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago