Categories: مشرق وسطی

حسنی مبارک کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم

مصر کی ایک عدالت نے ملک کے سابق صدر حسنی مبارک کو دی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل قبول کرتے ہوئے مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔
حسنی مبارک کو اپنی حکومت کے مخالف مظاہرین کی اموات کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔
چوراسی سالہ حسنی مبارک کو سنہ 2011 میں دارالحکومت قاہرہ اور دیگر شہروں میں وسیع احتجاجی مظاہروں کے بعد اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا اور جون میں انہیں قید کر دیا گیا تھا۔
عدالت نے ملک کے سابق وزیر داخلہ حبیب الادلي کے خلاف مقدمے کی بھی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق حسنی مبارک کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی بھی دوبارہ سماعت کی جائے گی۔ انہیں گزشتہ سال جون میں ان الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔
حسنی مبارک نے مصر پر تیس سال حکومت کی تھی اور ان کی حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک سے پہلے ان پر چھ مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے تھے۔
ان کی اقتدار سے معزولی کے بعد گزشتہ سال جون میں اخوان المسلمون کے منتخب صدر محمد مرسي نے مصر میں اقتدار سنبھالا تھا۔
حسنی مبارک کے وکلاء میں سے ایک محمد عبدالرزاق نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ مبارک کے مقدمے کی دوبارہ سماعت انہی ثبوتوں کی بنیاد پر کی جائے گی جن پر پہلے مقدمے کی سماعت کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ، ’مقدمے کی سماعت میں کوئی نیا ثبوت شامل نہیں کیا جائے گا۔‘
استغاثہ کی اپیل پر جج عبدالرحمان نے حسنی مبارک، ان کے بیٹے جمال اور علی کے ساتھ ہی مفرور قرار دی گئی کاروباری شخصیت حسین سلیم پر لگے بدعنوانی کے معاملات میں بریت کے معاملے کی بھی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔
مبارک کے وکیل نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے کی سماعت کے لیے ججوں کا نیا پینل مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے حسنی مبارک کی صحت کو مدِنظر رکھے گا کیونکہ قاہرہ کی ایک جیل میں قید حسنی مبارک کی صحت کے بارے میں ایسی خبریں آتی رہی ہیں کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
سابق صدر کو فی الحال فوج کے ہسپتال میں رکھا گیا ہے کیونکہ گزشتہ ماہ وہ جیل کے باتھ روم میں گر کر زخمی ہو گئے تھے۔


بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago