Categories: پاکستان

بولان میں ٹرین پہ حملہ؛ ایف سی اہلکار سمیت چار افراد ہلاک

بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بولان میں مسلح افراد نے ایک مسافر ٹرین پہ حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت چار افراد ہلاک اور کم از کم ایک درجن کے قریب زخمی ہوگئے۔

یہ حملہ ہفتہ کی شب مچھ کے علاقے میں کیا گیا۔ اسٹنٹ کمشنر مچھ محمد کاشف کیمطابق عسکریت پسندوں کیجانب سے کئے گئے حملہ میں ایک فرنٹیئر کانسٹبلری اہلکار کے علاوہ تین مسافر بھی مارے گئے۔
کاشف کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کو، جو راولپنڈی سے کوئٹہ کیجانب گامزن تھی، قریبی واقع پہاڑیوں سے آنے والے دہشت گردوں نے اپنا نشانہ بنایا۔
حملہ سے ٹرین کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس، ایف سی اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
واقع کے بعد ٹرین کو اسی مقام پہ روکا رکھا گیا جبکہ امدادی کارکناں زخمیوں کو جلد سے جلد کوئٹہ منتقل کرنے میں مصروف ہوگئے۔
تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد جعفر ایکسپریس کو سخت سکیورٹی میں کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔
ذخمییوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈان نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago