Categories: پاکستان

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار بند، پبلک ٹرانسپورٹ غائب

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات کے بعد کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔
گزشتہ رات کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے بعد بند ہونے والا کاروبار آج بھی نہیں کھل سکا ، کاروباری مراکزی ، دکانیں ، تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر مکمل طور پر بند ہیں جبکہ سرکاری اداروں میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے ۔ پیٹرول پمپس کی بندش کے باعث سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہر میں کشیدگی کے باعث کراچی بار ایسویس ایشن کے آج ہونے والے سالانہ انتخابات بھی ملتوی کردئے گئے ہیں۔
کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد، سکھر، میر پور خاص، نوابشاہ، سانگھڑ اور محراب پور میں بھی کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔
ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago