پولیس کے مطابق مولانا محمد اسماعیل کو کل صبح ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے مدرسہ احسن العلوم جانے کیلئے نکلے تھے۔
ان کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں اشتعال پھیل گیا اور مشتعل افراد نے بازار اور دکانیں بند کرادیں۔
ڈنڈا بردار افراد نے راشد منہاس روڈ پرمتعدد گاڑیوں کو آگ لگادی، جبکہ موتی محل میں شراب کی ایک دوکان بھی تباہ کردی گئی۔
شہیدہونے والے عالم دین گزشتہ پندرہ برس سے درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ تھے۔ آپ جامعہ احسن العلوم ہی کے فاضل اور استاذ الحدیث تھے۔ مولانا محمداسماعیل چار بچوں کے والد تھے۔
حکومت مولانا اسماعیل کے قاتلوں کو گرفتار کرے، مولانا حمد اللہ
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اوربزرگ عالم دین شیخ الحدیث والقرآن مولاناحمد اللہ جان باباجی نے کراچی میں مدرسہ احسن العلوم کے مہتمم مولانا اسماعیل کی شہادت پرگہرے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کرکے پھانسی پرلٹکائے۔
انھوں نے کہا کراچی کے مدارس کے طلبا پر پے درپے حملے اللہ تعالیٰ سے کھلی جنگ کے مترادف ہے۔
انھوں نے حکمرانوں سے اپیل کی کہ اللہ کی خاطر اس فساداورظلم کوروکنے کیلیے جلداز جلد اقدامات کریں اس سے پہلے کہ آپ لوگوں کی بساط لپٹ جائے۔تعلیم کاپرچار کرنیوالے حکمران مدرسوں کے طلبااور اساتذہ کی شہادت پرکیاعلم دوستی کیلیے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کیا صرف لارڈ میکالے کے پیرو کاروں کوآپ طالب علم اوراستادمانتے ہیں یارسول کریمؐ کے پیروکاروں کوبھی طالب علم اور استادماننے کیلیے تیارہیں۔
انھوں نے کہا حکمرانوں کی دوغلی پالیسیاں ہی فساد کی جڑ ہیں۔جو حکومت اپنے شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتی اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔
پاکستان کی متعدد دینی وسیاسی شخصیات نے مولانا محمداسماعیل کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یاد رہے اس سے قبل اکتوبر میں جامعہ عربیہ احسن العلوم ہی کے سات طلباء نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آکر شہادت سے ہمکنار ہوئے۔
ایجنسیاں
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…