امریکا نے فلسطین کے موقف کی مخالفت کا اعلان کردیا ۔
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے واحدراستہ براہ راست مذاکرات سے ہی نکالا جاسکتا ہے ۔
مبصر ملک کی حیثیت دلانے کے لیے جنرل اسمبلی کے 193 رکن ممالک میں سے بیش تر نے فلسطین کے حق میں ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
روس،چین،ڈنمارک، اسپین اور دیگر مغربی ممالک فلسطین کے حق میں ووٹ دینے کو تیار ہیں۔
برطانیہ سمیت کچھ ممالک کا کہنا ہے کہ اگرفلسطین جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت میں یاسرعرفات کیس میں اسرائیل کو نہ گھسیٹے تو اسے ووٹ دینے پرغور ہوسکتا ہے ۔
اُدھر امریکا، اسرائیل،کینیڈا اور جرمنی پہلے ہی فلسطین کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کرچکے ہیں ۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ انھوں نے کئی بار یہ کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق دو ریاستی حل صرف یروشلم اور رام اللہ کے درمیان براہ راست بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے نہ کہ نیویارک کے ذریعے ۔
ہلیری کلنٹن نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا رائے شماری میں فلسطین کی مخالفت کرے گا ۔
دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
جیونیوز
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…
حکام ’’جنگ کے انتظام‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’غربت اور بھوک کے بحران‘‘ کا بھی انتظام…