Categories: پاکستان

پاکستانی طالبان نے امن مذاکرات کو مسترد کردیا

رحمان ملک کی گزشتہ روز عام معافی سے متعلق بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پیر کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔
ڈان ڈاٹ کام کے نمایندے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک غیر ملکی ایجنٹ ہیں اس لیے انہیں طالبان کو معافی  دینے کا اختیار نہیں ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ وہ پاکستان پر قابض سیکیولر فورسز کی بے دخلی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی ایک خودمختار اسلامی حکومت کے قیام کے لیے کوششیں کررہی ہے جس کی بنیاد پاکستان کے قیام کے وقت رکھی گئی تھی۔
دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے سربند میں پولیس کی موبائل وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، سربند میں اچینی کراس چیک پوسٹ کے قریب پولیس کی موبائل وین کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

ڈان نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago