Categories: پاکستان

ڈی آئی خان: جلوس کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 100 زخمی

چوغلہ کے علاقے کمشنری بازار میں جلوس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5  افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے رمضان سیماب کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چوغلہ کے علاقے کمشنری بازار کے جلوس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5  افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے،  دھماکے سے 12 دکانیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں،  بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بند دکان میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز کی کمی کے باعث زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ  فوج نے شہر اور اسپتال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
وزیر داخلہ رحمان ملک  نے ڈیرہ اسماعیل خان دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا  حکم  دے دیا، انہوں نےروٹس پر سیکیورٹی موثر نہ بنانے پر ذمہ دار اہلکاروں کا تعین کرنے کی بھی  ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں جلوس کے قریب کچرے کے ڈھیر میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، حکومت نے محرام الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا دعوی کیا تھا مگر آج اور کل ہونے والے دھماکوں نے حکومتی دعوؤں کی نفی کردی۔

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago