مراکش کے شاہی ترجمان نے رباط میں میڈیا کو بتایا کہ مراکشی فرمانروا شاہ محمد ششم نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو نہایت المناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شاہ محمد ششم نے غزہ کے جنگ سے متاثرہ محصور عوام کی ہنگامی مدد کے لیے شہر میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مراکشی فوج کے زیر انتظام مجوزہ ہسپتال اہالیاں غزہ کو صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ مجوزہ ہسپتال میں زخمیوں کی فوری سرجری، ہنگامی علاج اور ابتدائی طبی امداد سمیت عام مریضوں کو بھی علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ مراکش ماضی میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے باوجود کوئی زیادہ سرگرم نہیں رہا ہے۔ رباط کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی قائم ہیں تاہم پہلی مرتبہ غزہ پر حملوں سے متعلق مراکشی فرمانروا نے دبے الفاظ کے بجائے کھلے بندوں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ مراکش نے شام میں صدر بشار الاسد کے مظالم سے تنگ آ کر ملک چھوڑنے والے شہریوں کے لیے اردن میں ایک خیمہ بستی قائم کی ہے جس کے تمام اخراجات رباط حکومت ہی برداشت کر رہی ہے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ مراکش، مشرق وسطیٰ کے سلگتے مسائل کے حل میں ایک اہم عرب ملک کی حیثیت سے مرکزی سفارتی کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رباط کو شام اور فلسطین دونوں مسائل میں دلچسپی لیتے دیکھا جا رہا ہے۔
رباط ۔ عادل زبیری
العربیہ ڈاٹ نیٹ
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید