العربیہ ٹی وی نے خبر رساں ادارے ‘مینا’ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک مقامی نجی سکول النور الازھری کی بس مصری شہر اسیوط سے قاہرہ جانے والی تیز رفتار ٹرین نمبر 165 سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس کا ڈرائیور اور کلینر بھی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی گاؤں المنذرہ سے متاثرہ بچوں کے والدین اپنے نونہالوں کو تلاش اور دیہاتی امدادی کاموں کے لئے بڑی تعداد میں پھاٹک پہنچ گئے۔
مقامی مرکز صحت کے ڈائریکٹر صبری غانم نے بتایا کہ ٹرین اور سکول بس حادثے کے نو [زخمی] بھی علاج کے لئے مرکز صحت لائے گئے ہیں۔
ادھر مصری وزیر مواصلات محمد رشاد المتینی نے ریلوے کے چیئرمین انجینئر مصطفی قناوی کا استعفی قبول کرتے ہوئے ان کا کیس مزید تحقیق کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کو دیئے بیان میں المتینی حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خود بھی اپنا استعفی صدر جمہوریہ کو پیش کر دیا ہے۔
قاہرہ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…