’سنی آن لائن‘ کے نامہ نگار کے مطابق زاہدان شہر کے دیندار سنی مسلمانوں نے جامع مسجدمکی میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد ’خیام‘ روڈ پر اسرائیل کی حالیہ قتل وغارتگری کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ خطیب اہل سنت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی تاکید وترغیب کے بعد نمازیوں نے خیام روڈ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
ایران کے مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے مرکز زاہدان میں اسرائیل مخالف مظاہرے کی قیادت سنی علمائے کرام نے کی۔
سنی مظاہرین نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اتحاد وبھائی چارے کی اپیل کرتے ہوئے اسرائیل سے اپنی نفرت کا اظہارکیا۔ شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعلان کیا۔
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…