ایران: سنی مسلمانوں کے اسرائیل کیخلاف مظاہرہ

زاہدان(سنی آن لائن)سینکڑوں سنی مسلمانوں نے جمعہ سولہ نومبر میں صہیونی ریاست اسرائیل کے غزہ پر حالیہ حملوں کے خلاف مظاہرہ کرکے فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہارکیا۔


’سنی آن لائن‘ کے نامہ نگار کے مطابق زاہدان شہر کے دیندار سنی مسلمانوں نے جامع مسجدمکی میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد ’خیام‘ روڈ پر اسرائیل کی حالیہ قتل وغارتگری کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ خطیب اہل سنت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی تاکید وترغیب کے بعد نمازیوں نے خیام روڈ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ایران کے مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے مرکز زاہدان میں اسرائیل مخالف مظاہرے کی قیادت سنی علمائے کرام نے کی۔

سنی مظاہرین نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اتحاد وبھائی چارے کی اپیل کرتے ہوئے اسرائیل سے اپنی نفرت کا اظہارکیا۔ شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعلان کیا۔

 

modiryat urdu

Recent Posts

مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے

مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے

1 day ago

ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ ایرانی عوام کا حق ہے

ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ…

6 days ago

امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے

امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے

6 days ago

قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

7 days ago

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…

1 week ago

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

1 week ago