Categories: عالم اسلام

مناسک حج کا آغاز:لاکھوں عازمین کی منیٰ آمد کا سلسلہ جاری

مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

8ذوالحجہ کی صبح سے ہی لاکھوں عازمین نماز فجر کی ادائیگی کے بعد احرام باندھ کر حج کی نیت کرکے مکہ مکرمہ سے منیٰ کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔
لاکھوں عازمین تلبیہ کا ورد کرتے ہوئے بسو ں اور ویگنوں میں سوار ہوکر منیٰ پہنچ رہے ہیں جبکہ بہت سے عازمین پیدل بھی منیٰ کی جانب رواں دواں ہیں۔
عازمین آج ظہر ،عصر ،مغرب اور عشاء کی نماز یں اپنے اپنے خیموں میں ادا کریں گے اور رات بھر اپنے خیموں میں عبادت کریں گے۔

منیٰ میں سفید خیموں کا ایک شہر آباد ہوگیا ہے۔
اس موقع پر رہنمائی کے لیے خدام بھی موجود ہیں جو منیٰ پہنچنے والے حاجیوں کو ان کے خیموں تک پہنچانے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔
مختلف ممالک سے آئے ہوئے عازمین کی سہولت کے لیے ان کے خیموں کے اطراف میں ان ممالک کے جھنڈے اور مکتب نمبر بھی واضح طور پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago