بیان کے مطابق یہ کارروائی ‘دشمن کے مسلسل جرائم’ کے جواب میں پیر کو علی الصباح عمل میں آئی۔ بیان میں کہا گیا ہے: “رفح پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملے کے جواب میں عزالدین القسام بریگیڈ اور سرایا القدس نے اسرائیلی دشمن کے فوجی ٹھکانوں پر متعدد میزائل داغے ہیں۔” بیان کے مطابق: “یہ مبارک آپریشن دراصل دشمن کی جانب سے ہمارے بے گناہ شہریوں کے خلاف مسلسل مجرمانہ حملوں کا جواب ہے۔”
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی شب جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت دس فلسطینی زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل کے بغیر پائیلٹ جاسوسی طیارے سے رفح کی البرازیل کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو نشانہ بنانے کے لئے میزائل داغے گئے۔ اسرائیلی فوج نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید