اسرائیلی فضائیہ نے نقب کے علاقے میں ڈرون مار گرایا

اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ہفتے کے روز جنوبی اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بغیر پائیلٹ کے ایک چھوٹے جہاز کو مار گرایا ہے، تاہم فوجی بیان میں اس امر کی وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ یہ جہاز کہاں سے آ رہا تھا۔

مختصر فوجی بیان کے مطابق: “ہفتے کی صبح بغیر پائیلٹ والے ایک چھوٹے جہاز کو اسرائیلی ائر ڈیفنس کے ریڈار پر دیکھا گیا کہ جو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی اسرائیل کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا۔ گرنیچ کے معیاری وقت کے مطابق یہ خلاف ورزی صبح 07:00 ریکارڈ کی گئی۔”

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی صحرائے نقب کے شمالی علاقے میں گشت کر رہے ہیں تاکہ گرائے جانے والے جہاز کا ملبہ تلاش کیا جا سکے اور اس کی ہیئت جانی جا سکے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں العربیہ کے بیورو کے مطابق ابھی تک جہاز کا ملبہ تلاش نہیں کیا جا سکا اور نہ اس بات کا تعین ہو سکا ہے کہ جہاز کس سمت سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ، رائیٹرز

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago