Categories: پاکستان

کراچی: فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چار افراد ہلاک

کراچی (جیونیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
نارتھ کراچی کے علاقے اللہ والی میں نامعلوم افراد کی فائرنک سے ایک شخص ہلاک ہوا۔
ادھر نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب بشیر چوک سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ہلاک ہونے والے دونوں افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا، ماڈل کالونی کے علاقے میں تھانے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

کراچی: فائرنگ سے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی
کراچی میں ناردرن بائی پاس پر آئل ٹینکر پر فائرنگ سے اسکا ڈرائیور زخمی ہو گیا جبکہ آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، مالک کے مطابق ڈاکووٴں کی فائرنگ سے آئل ٹینکر میں آگ لگی۔
آئل ٹینکر میں 40ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا جس کا کچھ حصہ جل گیا جبکہ باقی پٹرول فائرنگ کے باعث ٹینک میں ہوجانے والے سوراخ سے بہہ گیا۔
آئل ٹینکر کے مالک کیمطابق ڈاکووٴں نے آئل ٹینکر روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نہ رکا جس پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے حادثہ پیش آیا۔
رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کس طرح پیش آیا اس بارے میں اس موقع پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

کراچی کے علاقے بلدیہ میں رینجرز کاآپریشن ،12افراد گرفتار
کراچی بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے 100کواٹرز میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، گھر گھر تلاشی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے 100کواٹرز میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، گھر گھر تلاشی جاری آپریشن کے دوران 12ملزمان گرفتار، 28مختلف ہتھیار برآمد کر لیے گئے گرفتار کیے گئے افراد میں 6 ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago