دارالعلوم زاہدان میں نئے تعلیمی سال کاآغاز

ایرانی اہل سنت کے سب سے عظیم دینی درسگاہ ’’دارالعلوم زاہدان‘‘ میں نیا تعلیمی سال (1433-34ھ۔ق) افتتاح صحیح بخاری شریف سے آغاز ہوگیا۔

 

’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ بارہ ستمبر 2012ء میں صحیح بخاری کی پہلی حدیث کی قرائت سے دارالعلوم زاہدان کے نئے تعلیمی سال 1433-34ھ۔ق کا آغاز ہوگیا۔ حدیث کی تشریح و توضیح جامعہ کے شیخ الحدیث و مہتمم مولانا عبدالحمید اسماعیلزہی نے کرتے ہوئے بعض اہم نکات کی طرف اشارہ کیا۔

مولانا عبدالحمید نے اپنے افتتاحی خطاب میں امام بخاری رحمہ اللہ کو عالم اسلام کی ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا: امام بخاریؒ کی للہیت اور اخلاص ان کی جامع کتاب حدیث کی بقا و مقبولیت کی اہم وجہ ہے۔

شیخ الحدیث جامعہ دارالعلوم زاہدان نے حدیث ’’انما الاعمال بالنیات‘‘ کی تشریح میں اخلاص کو اہم گردانتے ہوئے کہا: اعمال کی روح صحیح اور خالص نیت ہے۔ تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے۔ جب تک نیت صحیح نہ ہو تو کوئی عمل اللہ کے دربار میں مقبول نہیں ہوگا۔ امام غزالی ؒ نے اخلاص اور خشوع کو ارکان نماز میں شمار کیاہے۔

بات آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے حدیث ’انما الاعمال بالنیات‘ کی توضیح کے ضمن میں اخلاص کی اہمیت پر مبنی ایک دوسری حدیث کی جانب اشارہ کیا جس کی رو سے روزقیامت بعض مجاہدین، سخی اور علماء کا احتساب ہوگا جن کی نیتیں ٹھیک نہیں
اور ان کا انجام جہنم ہے۔

طلبہ کو مخاطب کرکے حضرت شیخ الاسلام نے مزیدکہا: دینی علوم کے طلبہ و طالبات ہرگز دنیوی مقاصد مثلا شہرت و ثروت کیلیے علم حاصل نہ کریں؛ علم کو صرف اللہ کی رضامندی، حصول معرفت الہی، اتباع شریعت اور معاشرے میں علوم قرآنی و نبوی کی اشاعت کی خاطر حاصل کرنا چاہیے۔ اگر رضائے الہی کے حصول کے علاوہ ہمارے دلوں میں کوئی اور نیت ہو تو قیامت کو ہمارے تمام اعمال برباد ہوں گے۔

صدر شورائے اتحاد مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان نے علم کی اہمیت اور والا مقام بیان کرتے ہوئے مزیدگویاہوئے: علم ایک ایسی عظیم نعمت ہے جس کی کوئی نظیر و مثل نہیں ہے۔ دنیوی نعمتوں میں سے کوئی بھی نعمت ’علم‘ کی نعمت عظمیٰ سے قابل موازنہ نہیں ہے۔ علم اللہ کی صفت ہے؛ اس نورالہی سے قلب ودماغ روشن ہوجاتے ہیں۔

اپنے خطاب کے آخر میں مولانا عبدالحمید نے طلبہ و اہل علم کو تقوا وخداترسی اور گناہوں سے دوری کی نصیحت کرتے ہوئے علم کی راہ میں مشکلات و سختیاں برداشت کرنے کی ترغیب دی۔

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago