Categories: مشرق وسطی

شام: جیش الحُر نے ادلب میں جنگی طیارہ مار گرایا

دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ) شام کے منحرف فوجیوں اور حکومت مخالف جنگجوؤں پر مشتمل جیش الحر (آزاد شامی فوج) نے شمال مغربی صوبہ ادلب میں سرکاری فوج کا ایک جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے میں طیارے کو مار گرانے کی ویڈیو العربیہ کو موصول ہوئی ہے جس میں باغی جنگجوؤں کا ہجوم ایک جگہ جمع ہے اور جونھی طیارہ زمین پر آ گرتا ہے تو وہ اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔
ویڈیو میں جیٹ طیارے سے دھواں نکل رہا ہے اور اس کے دونوں پائیلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے اتر رہے ہیں۔ آزاد شامی فوج نے شمالی شہر حلب کے تفتناز فوجی اڈے پر گیارہ ہیلی کاپٹروں اور اس کے نواح میں متعدد ٹینکوں کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حلب میں گذشتہ کئی روز سے باغی جنگجوؤں اور صدر بشار الاسد کے وفادار فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔
باغی فوج نے بدھ کو حلب کے فوجی اڈے پر حملے کا آغاز کیا تھا۔یہ فوجی ہیلی کاپٹروں کا سب سے بڑا بیس سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ شامی فوج صورت حال پر قابو پونے کے لیے زمینی کارروائی کے علاوہ باغی جنگجوؤں پر ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں سے بمباری کر رہی ہے۔ باغی جنگجوؤں نے سوموار کو دارالحکومت دمشق میں سرکاری فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا اور یہ خبر شہ سرخی کے ساتھ شائع اور نشر کی گئی تھی۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago