Categories: مشرق وسطی

اسرائیل نے بئرسبع کی جامع مسجد عجائب گھر میں تبدیل کر دی

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء میں قبضے لیے گئے شہر بئرسبع میں ایک جامع مسجد کو عجائب گھر میں تبدیل کر دیا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں  اس اسلام دشمن اقدام کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی ایک تنظیم “مرکزالعدالہ” کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بئرسبع کی جامع مسجد  پر چاروں طرف فوجی پینٹ کر کے اس میں فلسطینی نمازیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام اسرائیلی عدالت کے فیصلے خلاف کیا ہے۔ گذشتہ برس جون میں اسرائیلی عدالت نے مسجد کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی اجازت کے بارے میں درخواست مسترد کر دی تھی۔
انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے مسجد پر کئی ماہ سے حکومت نے پابندی عائد کر رکھی تھی۔ حال ہی میں جب اچانک ان کی ایک ٹیم نے مسجد کا دورہ کیا تو اس کے چاروں اطراف میں باڑ لگی ہوئی دیکھی، قریب جانے پر معلوم ہوا کہ مسجد پر فوجی رنگ کا پینٹ کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد کو فوجی میوزیم میں تبدیل کرنا اسرائیلی حکومت کی اسلام دشمنی کی واضح مثال ہے۔ مسجد کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی یہ سازش خود صہیونی عدالت کے فیصلے کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ادھر دوسری جانب صہیونی حکومت کی جانب سے مسجد کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے خلاف بئرسبع میں مقامی فلسطینی آبادی نے سخت احتجاج کیا ہے۔ فلسطینی شہریوں نے مسجد کو فوری طور پر بحال کرنے اور اس کےاندر رکھی گئی تمام ثقافتی اور یہودی تاریخی نودارات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں گذشتہ کچھ عرصے سے مساجد کے خلاف ایک نئی صہیونی مہم چل رہی ہے۔ اس مہم کےتحت جہاں ایک جانب یہودی آباد کار مساجد پر حملے کر کے انہیں نذرآتش کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب اسرائیلی حکومت مساجد کو معبدوں اور عجائب گھروں میں تبدیل کرنے  کی سازشوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

5 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago