Categories: افغانستان

افغانستان: چھ برطانوی فوجی لاپتہ

كابل(بى بى سى) برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوبی حصے سے چھ برطانوی فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ان فوجیوں میں سے پانچ کا تعلق یارک شائر کی تھرڈ بٹالین جبکہ ایک کا تعلق ڈیوک آف لانکیسٹر کی رجمنٹ سے بتایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ فوجی منگل کو پٹرولنگ پر تھے جب ان کی گاڑی ایک دھماکے کا نشانہ بنی۔
اگر ان برطانوی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی تو سنہ دو ہزار چھ کے بعد افغانستان میں ہونے والے ایک حادثے میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی ہلاکت کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہو گا۔
واضح رہے کہ سنہ دو ہزار چھ میں افغانسان میں چودہ برطانوی فوجی ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago