خراسان: جامعہ احناف نے حکومتی چندہ مستردکیا

خواف(سنی آن لائن) ایران کے مشرق میں واقع ممتاز دینی ادارہ ’جامعہ احناف خواف‘ کے مہتمم اور اساتذہ نے حکومتی شورائے منصوبہ بندی کی جانب سے تقسیم شدہ کریڈٹ کارڈز ودیگراحکامات کو مسترد کیاہے۔

خراسان کے معروف اور ممتاز دینی ادارہ ’’جامعہ احناف‘‘ کے اساتذہ نے ایک کھلے خط میں مذکورہ شورا سے اپنی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی چندہ ماننے سے معذرت کی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کے صوبائی نمایندے کے نام لکھے گئے خط میں آیاہے: ’’حال ہی میں ہمیں آپ کے دفتر کی جانب سے بعض کریڈٹ کارڈز اور پیپرز موصول ہوئے جن پر ’’عارضی اجازت برائے تدریس‘‘ درج تھا، اس سے جامعہ کے اساتذہ کو تشویش لاحق ہوئی؛ یہ کارڈز ’’شورائے منصوبہ بندی برائے مدارس اہل سنت‘‘ کی طرف سے تقسیم ہوئے ہیں جس کے احکامات ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں۔ جیسا کہ پہلے بھی ہم نے واضح کیا ہے کہ حکومت کے چندے میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور ہم غریبانہ طرز پر گزارہ کرنے کیلیے تیار ہیں۔ ہمارے مدارس شروع ہی سے حکومتی مالی تعاون اور مداخلت کے بغیر اپنی دینی و ثقافتی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے چلے آرہے ہیں۔ آیندہ بھی اس قسم کی مداخلتیں قبول نہیں کریں گے اور حکومت کے مالی تعاون لینے سے معذور ہیں۔‘‘

یاد رہے چند سال پہلے صدراحمدی نژاد کے ماتحت ادارہ ’’سپریم کلچرل کونسل‘‘ نے سنی مدارس پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ’’شورائے منصوبہ بندی برائے مدارس اہل سنت ایران‘‘ کو تاسیس کیا تھا، سنی علمائے کرام اور اہل مدارس کی شدید مخالفت کے باوجود مذکورہ حکومتی ادارہ اپنے غیرآئینی اقدامات کے نفاذ کی کوشش کرتی چلی آرہی ہے جس میں اب مزید شدت آئی ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago