Categories: پاکستان

وزیراعظم گیلانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد (خبررساں ادارے) سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انیس جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے یہ حکم پیر کو قومی مصالحتی آرڈیننس کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے مقدمے کی سماعت کے دوران دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی بنچ کر رہا تھا۔
بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز چوہدری اور جسٹس اطہر سعید شامل ہیں۔
سماعت کے دوران جسٹس ناصر الملک نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انیس جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ اٹارنی جنرل کو وزیراعظم اور صدر پاکستان کی جانب سے ہدایات لینے کے لیے دیئے گئے 20 منٹ  کے بعد کیا گیا ہے۔
واضح ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کی جانب سے لارجر بینچ کو دی جانے والی چھ سفارشات میں سے ایک سفارش یہ بھی تھی کہ وزیر اعظم پاکستان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کی جائے۔
قبل ازیں سوئس حکام کو خط کے سوال پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ عدالتی حکم صدر، وزیراعظم سمیت تمام متعلقہ لوگوں کو پہنچا دیا تاہم صدر اور وزیراعظم کی جانب سے انہیں ہدایات نہیں ملیں جس کے لیے انہیں مزید وقت چاہیے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو مزید بتایا کہ سیکریٹری قانون ملک سے باہر ہیں جب کہ وزیر قانون اُن کے آنے کے منتظر ہیں اور عدالت میں آئے ہوئے ہیں۔ اس پر جسٹس ناصرالملک کا اٹارنی جنرل نے اٹارنی جنرل کو کہا کہ آپ کو آرڈر نہیں پہنچانے تھے، بلکہ آپ کو سوئس حکام کو خط لکھنے کیلئے متعلقہ حکام سے ہدایات لینا تھیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

13 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago