اس بات کا اعلان مقتول بلوچ رہنما سردار اکبر بگٹی کے پوتے اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے اتوار کو سندھ کے علاقے پیر جو گوٹھ میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص مشرف کو قتل کرتا ہے تو ہم اسے 10 لاکھ ڈالر نقد اور 100 ملین ڈالر کا گھر دیں گے، جبکہ ہم اسے مکمل تحفظ بھی فراہم کریں گے۔
خیال رہے کہ اکبر بگٹی کو 2006میں مشرف حکومت کے دور میں فوجی آپریشن کے دوران بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قتل کیا گیا تھا۔ شاہ زین بگٹی نے پرویز مشرف کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے سابق صدر کو وطن واپسی پر فوری گرفتار نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ مشرف صرف میرے دادا کا قاتل نہیں بلکہ اسلام آباد کی لال مسجد میں ہلاک ہونے والے سینکڑوں افراد کا قاتل ہے۔ ان کے بقول علمانے بھی سابق صدر کے قتل کا فتوی جاری کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف نے 27 سے 30 جنوری کے درمیان پاکستان واپسی کا اعلان کیا ہے۔
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…