بی بی سی کے مطابق نائجیریا کی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ازوبوکی کا کہنا ہے کہ داماترو شہر میں ایک طویل جھڑپ کے دوران باکو حرام نامی تنظیم کے پچاس شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔یوبز کے پولیس سربراہ لاون ٹانکو نے بی بی سی کو بتایا کہ اس واقعے میں دو فوجی اور سات پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
ایک دوسرے واقعے میں ایک جھڑپ کے دوران میڈوگوری شہر میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔نائجیریا کی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بوکو حرم شدت پسند اکثر اوقات سکیورٹی فورسز اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے مقامی ریڈیو کو بتایا کہ شدت پسند جدید اور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور انہوں نے ہمارے سپاہیوں پر حملہ کر دیا۔ جس سے اموات واقع ہوئیں جبکہ آزاد ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق نائجیریا میں جھڑپوں کے دوران سو سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں تاہم نائجیریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ان جھڑپوں میں اب تک صرف ستر افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
علاوہ ازیں کرسمس کے موقع پر مختلف مقامات پر تین بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 28 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ عسکریت پسند فرقے بوکو حرام نے بم حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید