Categories: پاکستان

گو زرداری گو تحریک پورے ملک میں پھیلائی جائے گی

بہاولپور(خبرایجنسیاں) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ گو زرداری گو تحریک کو ضلع کی سطح پر منقسم کیا جائے گا اور اس کو پورے ملک میں پھیلا دیا جائے۔
بہاولپور میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایم این اے ولیذ الرحمن کے والد اور سابق ایم این اے اکیل الرحمن کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے ایصال ثواب کے  لئے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی بخار پر قابو پا لیا گیا ہے جس کا 98 فیصد زور لاہور میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکن ماہرین کے مطابق پاکستان میں ڈینگی کا حملہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ شدید ہے اور اس طرح کا حملہ آج تک سری لنکا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔
ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ گو زرداری گو تحریک کو ہر ضلع کی سطح پر منظم کیا جائے گا اور آہستہ آہستہ پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا اور اس سلسلے میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

3 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago