Categories: پاکستان

خضدار میں بلوچ رہنما کے قتل کے خلاف ہڑتال

کوئٹہ(وی او اے) پاکستان کے جنوب مغربی صوبے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک مرکزی رہنما عبدالسلام ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف اُن کے آبائی ضلع خضدار میں جمعرات کو مکمل ہڑتال ہے جب کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ اور ذیلی عدالتوں کے وکلاء نے بھی اس قتل کے خلاف ہڑتال کی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی ’بی این پی‘ مینگل گروپ کے رہنما عبد السلام بدھ کو اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ خضدار ماڈل اسکول کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انھیں ہلاک کر دیا تھا جب کہ ان کی ایک بیٹی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھیں۔
اس سے قبل منگل کو بلوچستان کی قوم پرست جماعت نیشنل پارٹی کے ایک رہنما ڈاکٹر لعل بخش کو ضلع تربت میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر عبدالمالک بلوچ نے جمعرات کو کوئٹہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں اپنی جماعت کے ایک رہنما لعل بخش کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اُنھوں نے احتجاجاً اسلام آباد میں وزیراعظم کی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان ’ایچ آر سی پی‘ نے حال ہی میں کوئٹہ میں بلوچستان کی صورت حال پر ایک سیمنیار کا انعقاد کیا تھا جس میں لسانی اور سیاسی بنیادوں پر قتل،  اغواء برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات اور لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ امن و امان کی بحالی کو یقینی بنائے۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

5 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago